پاکستان کی موجودہ صورتحال کے باعث عمران خان نے دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملکی حالات کے باعث برطانیہ کا دورہ منسوخ کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا۔وزیراعظم نے برطانیہ کے شہر گلاسکو میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق سربراہی اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔ماحولیاتی آلودگی کا سربراہی اجلاس یکم سے تین نومبر کو برطانیہ کے شہری گلاسکو میں ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنا دورہ ملکی حالات کے پیش نطر منسوخ کیا۔وزیراعظم کی جگہ نمائندگی وفاقی وزیر زرتاج گل اور مشیر ملک امین اسلم کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گلاسکو میں ہونیوالی موسمیاتی کانفرنس سے خطاب کرنا تھا، حکام نے بتایا کہ کلین گرین پاکستان مہم جاری ہے، جس پر 800 ملین ڈالر لگائے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا سیمی ایزدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں حکام وزارت نے بتایا کہ کلین گرین پاکستان مہم جاری ہے، جس پر 800ملین ڈالرلگایا گیا۔وفاقی وزیرزرتاج گل نے کہا کہ 2030تک کئی منصوبے ہیں جن میں ای وہیکل بھی شامل ہیں، اس دفعہ اسموگ میں کمی ہو گی جبکہ 2000 غیر قانونی پیٹرولیم ایجنسیز کو بند کیا گیا ہے۔رکن کمیٹی تاج حیدر نے بتایا کہ گوادر پر300میگاواٹ سولرکیوں نہیں لگاتے، ہم زیادہ وقت اس پرلگاتے ہیں کہ باقی کیا کر رہے ہیں، لوگوں نے کراچی اور تھرمیں سولرلگارکھے ہیں، لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی جس پر زرتاج گل نے کہا ہم نے تو کہا تھا کہ ساری سرکاری عمارتوں کو سولر پر کر دیں،حکام وزارت نیبتایا کہ وزیراعظم گلاسکو میں ہونیوالی موسمیاتی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔جبکہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے خبرادر کیا کہ گلاسکو کانفرنس ناکام ہو سکتی ہے کیوں کہ اب بھی زیادہ تر آلودگی کے ذمہ دار ممالک کی جانب سے کچھ خاص اقدامات کرنے کے اشارے نہیں ملے۔ انہوں نے جی ٹوئنٹی ممالک کے لیڈرز کو کہا کہ وہ خود آپس میں اور ترقی پذیر ممالک کے مابین ‘بد اعتمادی’ کو ختم کریں۔ گوٹیرش نے روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،” حکومتوں کی جانب سے حالیہ اور سابقہ وعدوں کے باوجود عالمی درجہ حرارت دو اشاریہ سات ڈگری کی خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔” اقوام متحدہ کی ایک ماحولیات سے متعلق رپورٹ کے مطابق درجنوں ممالک کی جانب سے سن 2050 تک کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مکمل اخراج کو ختم کر دینے کے وعدوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے تو عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو دو اشاریہ دو ڈگری سیلسیئس پر روکا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں