ایران جنگ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا، ٹرمپ
ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کا معاملہ بڑی ڈیل کے ساتھ ختم ہو جائے گا۔امریکی ٹی وی کودیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ معاملات کو بہت کامیابی سے سنبھال رہے ہیں، ہم مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ بندی میں مزید توسیع نہیں چاہتے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی ناکہ بندی کامیاب رہی ہے، ہمارے پاس اس معاملے پر مزید وقت نہیں ہے۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، ایران کے معاملے میں جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کروں گا۔اس سے قبل ایک بیان میں امریکی صدر نے ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا اور کہا تھا کہ ایران نے متعدد بار جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں۔انہوں نے ابنائے ہرمز میں ناکا بندی کا خاتمہ ڈیل سے مشروط کیا تھا اور کہا تھا کہ ایران کو پہلے مذاکرات کرنا ہوں گے، ورنہ اسے ایسے مسائل کا سامنا کرنا ہوگا جو اس نے پہلے نہ دیکھے ہوں گے۔
امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بدھ کی رات ختم ہورہی ہے، دو ہفتے کی جنگ بندی کا ا?غاز 8 اپریل سے ہوا تھا۔


