گوادر، جعلی لوکل سرٹیفکیٹ پر نوکری کرنے والے تین افراد کے سرٹیفکیٹ منسوخ

کوئٹہ :ڈی سی گوادر نے جعلی لوکل سرٹیفکیٹ پر نوکری کرنے والے تین افراد کے لوکل سرٹیفکیٹ منسوخ کردیے گوادر کے نام پرجعلسازی کے ذریعے بنوائے گئے تین جعلی لوکلز ڈومیسائل اور 762وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والے لوکلز کی انکوئری سے متعلق پیشرفت شروع کردی گئی ڈپٹی کمشنر گوادر میجر(ر)عبدالکبیر خان زرکون نے تین جعلی لوکلز ڈومیسائل سرٹیفکیٹ پر تحقیقات مکمل کر کے فوری طور پر منسوخی کے آڈرز جاری کر دئیے۔تینوں جعلی لوکلز سرٹیفکیٹ کے منسوخی کے آرڈز متعلقہ محکموں کو جلد ارسال کی جائیگی جن کی بنیاد پر گوادر کی ملازمت حاصل کی گئی ڈپٹی کمشنر گوادر نے کہا کہ وفاقی اداروں میں ملازمت کرنے والے 762لوکلز ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کا عمل مکمل ہوچکا ہے جن میں 90کے قریب لوکلز سرٹیفکیٹ ہولڈرز نے اب تک نوٹسسز جاری ہونے کے باوجود ویریفکیشن نہیں کراوئے جن کو جلد منسوخ کیا جائے گا۔واضع رہے کہ گزشتہ ماہ گوادر کے سماجی شخصی میر ارشد کلمتی نے جعلسازی سے متاثرہ شخص نیک محمد کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر انیس طارق گورگیج کو لوکل سرٹیفکٹ کی منسوخی کی درخواست دی تھی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوادر نے مکمل تحقیقات کرکے نوٹسسز جاری کئے جس پر ثنا کرن بنت نیک محمد، صبا کرن بنت نیک محمد، وقار عظیم ولد نیک محمد کے لوکلز سرٹیفکٹ جعلی قرار پائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں