سیاسی اور جمہوری عمل کے استحکام کیلئے سیاسی جماعتوں میں اندرون جمہوریت کا عمل ضروری ہے، رحمت صالح

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کا تعارفی اجلاس زیر صدارت نومنتخب صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری بی ایس او پجار کے چیئرمین زبیر بلوچ سمیت صوبائی عہدیداران و ممبران ورکنگ کمیٹی نے شرکت کی۔اجلاس میں تعارف کے ساتھ ساتھ آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے بھی حکمت عملی کو عمل میں لایا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے تمام ممبران کو مبارکباد اور خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کامیاب قومی کانگریس اور وحدت کنونشن کے انعقاد پر پارٹی قیادت اور کارکن خراج تحسین کے مستحق ہے۔نیشنل پارٹی کامل یقین رکھتی ہے کہ سیاسی جمہوری عمل کے استحکام اور مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں میں اندرون جمہوریت کا عمل ضروری ہے۔جب سیاسی جمہوری اصولوں پر اراہستہ ہونگے تب سیاست اور جمہوریت کا فروغ ممکن ہوگا۔اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا کانگریس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا جب ملک اور بلوچستان میں نام نہاد جمہوریت کے نام پر نظریات و افکار کو روندھا جارہا ہے۔پارلیمانی سیاست کو جمہوری عمل کے استحکام کے بجائے مراعات و مفادات کا زینہ بنایا گیا۔ایسے میں نیشنل پارٹی نے کامیاب کانگریس اور انٹرا پارٹی الیکشن کو ممکن بناکر سیاست اور جمہوریت کی حقیقی معنی اور روح کو متعارف کرایا۔ چیرمین زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ نیشنل پارٹی کا کامیاب کانگریس کا انعقاد کرکے ثابت کردیا کہ سیاست میں اصول و نظریات سب سے مقدم ہے۔اور یہ کانگریس قومی اہداف کے حصول میں اولین کرادر ادا کریگا۔بی ایس او پجار نیشنل پارٹی کی شعوری جدوجہد کے کاروان کا ساتھی ہے۔اور طلباء سیاست میں شعوری و فکری راستوں کا تعین کر چکا ہے۔ اجلاس میں نومنتخب ممبران ورکنگ کمیٹی کی حلف برداری کو بھی عمل لایا گیا اور پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ نے ممبران سے حلف لیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی قاہدین نے کہا کہ ملک میں اس وقت آمریت نما جمہوریت نافذ ہے۔اور اس آمریت نواز حکومت نے ملک کو مجموعی طور پر بحرانوں کا شکار کردیا ہے۔ حکومت کی غلط و منفی پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔اور ملک کو عملاً آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے پالیسیوں کے تحت گروی رکھا گیا ہے۔جس کے بدولت آئے روز پیڑول گیس تیل سمیت دیگر ضروریات زندگی پر ٹیکسوں کی بھرمار اور قیمتوں میں اضافہ کیجاتا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ رکھی ہے۔بیروزگاری عروج پر ہے۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں ہر منفی و گھناؤنے منصوبے کو بروئے کار لانے کیلئے بلوچستان کو استعمال کیا جاتا ہے۔2017 میں شروعات عدم اعتماد کے کھیل سے شروع ہوا اور پھر چند سو ووٹ والے کو وزیراعلی پھر باپ کی تشکیل اور انتخابات میں دھاندلی کے زریعے سلیکٹڈڈ لوگوں کو لانا اور ان کو حکومت دینے کے پیچھے غیر جمہوری عناصر کے ساتھ اس وقت کی اپوزیشن میں موجود ایک سیاسی اور مذہبی جماعت کا بنیادی کرادر رہا اور وہی جماعتیں اس وقت بھی اپوزیشن کا کردار کے دعوے دار ہیں۔لیکن کردار باپ کی ساتھ ہونے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی سلیکٹڈڈ حکومت نے صوبائی معاملات و اختیارات کو غصب کرنے کی منفی روش کو اپنایا ہے اور بلوچستان اور سندھ کی سمندری حدود پر غیر قانونی ٹڑالنگ کی اجازت اور کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام صوبائی اختیارات میں مکمل مداخلت ہے۔جو ماہی گیروں کے معاشی قتل عام کا سبب بنا ہے لیکن افسوس کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں اس منفی عمل کے خلاف خاموش رہے۔نیشنل پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اسں منفی عمل کے خلاف ایوان بالا کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر بھی احتجاج کیا۔اور حکومت کو کسی حد تک پسپائی تک پہنچا دیا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی جمہوری جماعت ہے اور عوام کے حقوق پر سمجھوتا کرنے کا تصور نہیں کرسکتا۔نیشنل پارٹی کی نئی قیادت میڈیا،ماہی گیروں،ٹیچرز ایسوسی ایشنز۔پیرامیڈیکس،کسان یونینوں سمیت تمام ٹریڈ یونینوں کے ساتھ رابطے کے عمل کو مؤثر بنائے گی اور صوبے کے حقوق و مفادات کا تحفظ کو یقینی بنانے میں کرادر ادا کریگی۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ،صوبائی فنانس سیکرٹری عبیدلاشاری،صوبائی تعلیم سیکرٹری چیرمین امین دوست بلوچ،صوبائی لیبر سیکرٹری منظور راہی بلوچ صوبائی کلچر سیکرٹری میر اشرف مینگل،صوبائی ماہی گیر سیکرٹری آدم قادربخش بلوچ صوبائی کسان سیکرٹری غنی بلوچ ممبران ورکنگ کمیٹی بلخ شیر بلوچ۔محسن بھٹو سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری خیر جان بلوچ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عبدالرسول بلوچ،ممبران مرکزی کمیٹی ستار بلوچ میر رفیق کھوسہ،میران بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر خورشید رند،صوباء ترجمان علی احمد لانگو صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ صوبائی قانون سیکرٹری جلیل لانگو ایڈوکیٹ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی صوبائی انسانی حقوق سیکرٹری حمید بلوچ بی ایس او پجارکے صوبائی صدر بابل مالک بلوچ جنرل سیکرٹری عابد عمر بلوچ سمیت نیشنل پارٹی کے ممبران ورکنگ کمیٹی نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں