آصف علی زرداری کی دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کو مبارک باد
اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ نیکی اور بدی کی جنگ میں نیکی ہی فتحیاب ہوتی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا کے ہر مذہب میں، نیکی، امن، برداشت اور انسانیت کے احترام کا پیغام ہے،ہمارے نبی پاک نے مذہبی آزادی کے احترام کا درس فرمایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک میں بسنے والے غیر مسلم شہریوں کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔
Load/Hide Comments


