لاپتہ افراد کی بازیابی،جے آئی ٹی، پی ٹی ایف اور دیگر اداروں کی رپورٹس طلب

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے سمیر آفریدی سمیت کئی لاپتا کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر دو ہفتوں میں جے آئی ٹی، پی ٹی ایف اور دیگر اداروں کی رپورٹس طلب کرلیں۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں بینچ نے سمیر آفریدی سمیت کئی لاپتا کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ بیٹے کی عدم بازیابی پر سمیر کی والدہ شدت غم سے نڈھال، خاتون نے عدالتی روسٹرم پر ٹکریں مارنا شروع کردیں، سمیر کی والدہ نے کمرہ عدالت میں خود پیٹنا شروع کردیا۔ خاتون نے آہ وبکا کرتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت بیٹا بازیابی نہیں کرا سکتے تو مجھے پھانسی دیدے۔ میرا بیٹا زندہ ہے یا مردہ کچھ تو بتا دیں۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے عدالت ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔ والدہ نے کہا کہ بیٹے کو سی ٹی ڈی والے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں