اٹلی میں دادی نے پوتے کے دودھ میں شراب ملادی، بچہ کومہ میں چلا گیا

اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)دادی نے نومولود کو دودھ میں پانی کی جگہ شراب ملاکر پلا دیا جس سے بچہ کومہ میں چلا گیا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اٹلی کے شہر برنڈیسی میں پیش آیا جہاں دادی نے اپنے پوتے کے پاو¿ڈر ملک میں پانی کی جگہ غلطی سے شراب ملا دی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پانی اور شراب کی بوتل کا رنگ ایک جیسا ہونے کے سبب دادی سے یہ غلطی ہوئی اور انہوں نے بچے کو شراب سے بنا دودھ پلا دیا جسے بچے نے پہلے تو تھوڑا پیا لیکن اس کے بعد اس نے دودھ پینا چھوڑ دیا۔دودھ سے بدبو آنے پر دادی نے بوتل کو سونگھا اور پھر بچے کا پیٹ صاف کروانے کیلئے فوری اسپتال پہنچ گئیں جہاں بچے کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ شراب ملی دودھ پینے سے بچہ کومہ میں چلا گیا تاہم اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں