میر عبدالقدوس کی بی ڈی اے کے ملازمین کی تنخواہوں کے ادائیگی کی منظوری

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی ڈی اے کے 550سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی ہے وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی واضح رہے کہ بی ڈی اے کے کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں گزشتہ ایک سال سے بند تھیں جسکی وجہ سے یہ ملازمین طویل عرصہ سے ہڑتال پر تھے وزیراعلیٰ نے اسمبلی میں اپنی پہلی تقریر میں بی ڈی اے کنٹریکٹ ملازمین کی بند تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا اور سمری کی منظوری دیکر وزیراعلیٰ نے اپنے وعدے کی تکمیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں