ملک بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں واضع کہا گیا ہے کہ ملک بدترین صورتحال سے گزر رہا ہیے مہنگانء بد انتظامی سیاسی و معاشی عدم استحکام کی بدولت ملک داخلی خلفشار اور خارجی طورپر پوری دنیا سے الگ تھلگ ہوکر رہ گیا ہیے عوام کو اس گھمبیر صورتحال سے نکالنے کے لیئے جمہوری قوتوں کا وسیع تر اتحاد پی ڈی ایم بر سر پیکار ہیے۔ پی ڈی ایم کے مرکزی فیصلہ کے مطابق ہوشربا مہنگائئ بیروزگاری کے خلاف 17 نومبر بروز بدھ کوئٹہ میں پی ڈی ایم کا مرکزی ریلی ہوگا جس سے پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔ پارٹی کے تمام قرب و جوار کے اضلاع کی تنظیموں کو ہدایت کی جاتی ہیے کہ وہ سترہ نومبر کے تاریخی ریلی کا بھرپور تیاری کریں اور بھرپور شرکت کو یقینی بناہیں۔ نیشنل پارٹی نے بلوچستان بھر کے عوام طلبا مزدور تاجر برادری ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہیے کہ ناقابل برداشت اورہوشربا مہنگائی کے خلاف سترہ17 نومبر کو پی ڈی ایم کے مرکزی ریلی میں بھرپور شرکت کریں جس سے پی ڈی ایم کے مرکزی قائدین خطاب کرینگے۔


