بلو چستان، 2.39فیصد شرح کے سا تھ کو رونا وائرس کے 6نئے کیسزرپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں 2.39فیصد شرح کے سا تھ کو رونا وائرس کے 6نئے کیسزرپورٹ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے5اضلاع سے کورونا وائر س کے6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 32354ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے9افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31874ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد123ہے جن میں سے2ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے2افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کے251ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ250افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے357اموات ہو چکی ہیں۔


