عامر خان سے محبت کا اعتراف کرتی ہوں ، رانی مکھرجی

بھارت کی مقبول اداکارہ رانی مکھرجی نے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے محبت کا اعتراف کیا ہے۔
رانی مکھرجی اداکار سیف علی خان کے ہمراہ رنویر سنگھ کے پروگرام ‘دی بگ پکچر’ میں اپنی آنے والی فلم ‘بنٹی اور ببلی 2’ کی تشہیر کیلئے شریک ہوئیں۔
دوران شو اداکارہ نے اعتراف کیا کہ 1998 کی مشہور فلم ’غلام‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ عامر خان سے محبت کر بیٹھی تھیں۔
رانی نے بتایا کہ مجھے عامر پر شدید کرش تھا، اسی وجہ سے فلم کی عکسبندی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا، عامر کے ساتھ کام کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار رہتی تھی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے فلم غلام کی شوٹنگ کے دوران عامر خان سے بہت کچھ سیکھا اور فلم کچھ کچھ ہوتا ہے میں شاہ رخ خان سے بھی کافی کچھ سیکھا، فخر ہے کہ دونوں اداکاروں کے ساتھ اتنا کام کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں