پاک افغان سرحد پر کچھ منفی زحجانات اور تناؤموجود ہے، افغان حکومت
کابل:افغان عبوری حکومت کے ڈپٹی نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی، اقتصادی، تجارتی مفادات یکساں ہیں۔اسلامی امارات افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاک، افغان سرحد پر کچھ منفی رجحانات اور تنا ؤموجود ہے، دونوں ممالک کے مابین موجودہ سرحدی مشکلات، تنا دوطرفہ سطح پر نقصان دہ ہے۔ دونوں ممالک کو جاری مشکلات کو دور کرنے اور سرحدی امور کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہاہے کہ ہم دنیاکیلئے خطرہ نہیں ہیں اور ہم دوسرے ممالک سے ا عتمادسازی کیلئے تیارہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سراج الدین حقانی نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری جنگ اپنی آزادی کے جائز حق کے لیے تھی، ہم دنیا سے بہتر تعلقات کے خواہاں اور دوحہ معاہدے کے پابند ہیں۔


