بلو چستان میں کو رونا وائرس 12نئے کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس 12نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32380ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے6اضلاع سے کورونا وائر س کے12نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 32380ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے21افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31913ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد109ہے جن میں سے1ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے1افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع1.95فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کے614ٹیسٹ کئے گئے جن میں 12افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ154افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں