بلوچ اکابرین نے سنجیدگی سے بلوچستان کی شعوری سیاست کی بنیاد رکھی ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ سرزمین اپنے قدرتی وسائل طویل ساحل سمندر اور جغرافیائی حثیت کے ساتھ ساتھ مدبر و فکری سیاسی رہنماوں سے بھی زرخیز رہا ہے۔بلوچ اکابرین نے سیاسی تربیت تنظیمی عمل اور سنجیدگی سے بلوچستان کی شعوری سیاست کی بنیاد رکھی ہے۔اور یہ بنیاد بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پلیٹ فارم ہے۔بی ایس او کے سابق چیئرمین شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ بھی انہی اکابرین میں سے ایک ہے۔جنھوں نے ساری زندگی بلوچ قومی سیاست میں فکر و نظریات کو مقدم رکھااور تاریخ میں نمایاں مقام کے حصول کو ممکن بنایا۔ اج ہی کے دن 12نومبر کو شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ قوم سے جدا ہوئے۔نیشنل پارٹی بلوچستان بھر میں آج 12نومبر کو شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی برسی کے مناسبت سے تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کررہی ہے۔کوئٹہ میں آج 3بجے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے بیان میں کہا کہ شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی قومی جدوجہد سیاسی کارکنوں و مظلوم قوموں کے لیے مشعل راہ کا کردار ادا کرتا ہے۔سیاسی کارکن شہید ڈاکٹر یاسین بلوچ کی سیاسی زندگی پر تحقیق کر کے ان کے کردار کو خود پر طاری کرنے کی کوشش کریں۔انہوں نے کہا کہ بلوچ وطن کی دفاع اور قومی شناخت کی بقا کے لییضروری ہے۔ کہ بلوچ نوجوان شعوری سیاست سے آشنا ہو۔ اور اس شعوری و فکری سیاسی عمل کا حصہ بننے کیلیے اکابرین کی جدوجہد سے آراستہ ہونا ہوگا۔تاکہ قومی وطن کے تحفظ کرنے میں کامیاب ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی آج قومی قائد ڈاکٹر یاسین بلوچ کی جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے جدوجہد کو جاری رکھنے اور نوجوانوں کی سیاسی تربیت کرنے کو شہید کی جدوجہد کی تسلسل قرار دیتے ہوئے جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں