میانمارمیں قید امریکی صحافی کو11 سال قیدکی سزا
رنگون: میانمارمیں قید امریکی صحافی کو11 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 37 سال کے ڈینی فینسٹرکے وکیل تھان زاؤ آنگ نے سزا کی تصدیق کردی۔
ڈینی فینسٹرکوبغاوت، غیر قانونی ایسوسی ایشن اورامیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پرسزا سنائی گئی۔آن لائن نیوزمیگزین ‘فرنٹیئر میانمار’ کے مینیجنگ ایڈیٹرڈینی فینسٹرکومئی میں اس وقت گرفتارکیا گیا تھا جب وہ میانمارسے باہرجانے کی کوشش کررہے تھے۔ڈینی فیسٹررنگون کی جیل میں قید ہیں۔ ان کے کیس کی سماعت بھی خفیہ رکھی گئی تھی۔
فرنٹئیرمیانمارکے ایڈیٹران چیف تھامس کین نے کا کہنا تھا کہ ڈینی فینسٹرکوان الزامات کے تحت سزا دینے کا کوئی جواز نہیں تھا۔فرنٹئیر میانمار میں سب اس فیصلے سے مایوس ہیں۔رواں برس فروری میں میانمار کی فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی کی حکومت کو برطرف کر دیا تھا۔ آنگ سان سوچی فوجی بغاوت کے بعد سے اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔


