امریکہ، ٹرمپ کا اسلحہ ذخائر کی معلومات افشا ہونے پر تحقیقات کا حکم

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی میڈیا وال اسٹریٹ جرنل نے انتظامیہ کے حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کے اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر سے متعلق خفیہ معلومات افشا ہونے کے معاملے پر نئی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایران جنگ کے تناظر میں گولہ بارود کے ذخائر میں کمی سے متعلق میڈیا رپورٹس سامنے آنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ امریکا کے پاس کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے وافر مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود موجود ہے، تاہم اس نے خبردار کیا ہے کہ فوجی نوعیت کی خفیہ معلومات افشا کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔گزشتہ روز اسلحے کے ذخائر سے متعلق ایک سوال پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ بعض اقسام کے گولہ بارود دیگر کے مقابلے میں زیادہ دستیاب ہیں، امریکا مجموعی طور پر بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ ہمارے پاس گولہ بارود کے بے حد بڑے ذخائر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے