سندھ میں بلدیاتی انتخابات نئی حلقہ بندیاں ہونےتک نہیں ہوسکتے،سعید غنی

کراچی:سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندياں ہونا ضروری ہيں اور نئی حلقہ بندياں نہ ہونے تک نئے اليکشن نہيں ہوسکتے۔

کراچی میں جمعہ کو ایکسپو سینٹر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے نئی حلقہ بندياں ہونا ضروری ہيں،نئی حلقہ بندياں نہ ہونے تک نئے اليکشن نہيں ہوسکتے اور اليکشن کميشن بھی کہہ رہا ہے کہ جلد ازجلد بلدياتی اليکشن کرائيں لیکن سی سی آئی نے متنازع مردم شماری کو منظور کيا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلدياتی انتخابات کراناسندھ حکومت کيلئےلازم ہے اورآئين و قانون کے مطابق بلدياتی انتخابات ہونے چاہئيں۔سندھ میں بلدياتی اداروں نے اپنی مدت پوری کی لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا ميں پی ٹی آئی حکومت نے آتے ہی بلدياتی ادارےختم کرديے۔

سعید غنی نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کررہے ہيں اورجلد کام مکمل کرليں گے۔ يونين کونسلز کی تعداد اور ديگرمعاملات پرنظرثانی کررہے ہيں اور کچھ ماہ ميں سندھ ميں بلدياتی اليکشن ہوجائيں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ٹاؤنزبحال کرنےکی تجويزبھی زيرغورہے اوربلدياتی قوانين پرمختلف تجاويزپربات کررہےہيں لیکن ابھی کچھ حتمی نہيں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں