اوستہ محمد، بجلی کی تاریں گرنے سے تین گھروں میں آگ لگنے سے تمام سامان خاکستر
اوستا محمد(یو این اے )بجلی کی تاریں گرنے سے تین گھر جل کر خاکستر لاکھوں روپے نقد ۔زیورات۔گندم ۔موٹر سائیکل۔دیگر گھریلو سامان جل کر خاکسترتفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے قریب گوٹھ حاجی جمالدین مستوئی میں بجلی کی پرانی اور بوسیدہ تار گرنے کی وجہ سے گوٹھ میں مقیم بزگر درمحمد فداحسین اور عابد حسین بروہی کے گھروں میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں گھروں میں موجود دو تولے سونا 12لاکھ نقدی 60من گندم لاکھوں روپے مالیت کا جہزکا سامان ایک عدد موٹر سائیکل دوعدد بندوق اور دیگر قیمتی گھریلوں سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا متاثرین نے حکومت بلوچستان وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان صوبائی وزیر صحت سردازادہ میر فیصل خان جمالی کمشنر نصیر آباد ڈی سی اوستہ محمد اے سی اوستہ محمد اور تحصلدار اوستہ محمد و دیگر بالا سے فوری طور پر مالی مدد اور واپڈا کی جانب سے پرانی اور بوسیدہ تاروں کی تحقیقات کی جائے۔اس نقصان کا ازالہ واپڈا سے لکر دیا جائے انہوں نے کہا کہ جب آگ لگی تو فائر برگیڈ بھی نہ پہنچ پایا ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے اس وقت ہم اتے پریشان ہیں کھانے کو بھی کچھ نہیں مالی مدد کیا جائے۔


