بلو چستان، کو رونا وائرس 6نئے کیسز رپورٹ
کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس 6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد32401ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے4اضلاع سے کورونا وائر س کے6نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد32401ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے9افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 31925ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد118ہے جن میں سے4ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے4افراد کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے،رپوٹ کے مطابق صوبے میں کو رونا وائرس کی شرع 1.86فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کو روناوائرس کے323ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ123افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے358اموات ہو چکی ہیں۔


