کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے امن کا قیام نا گزیر ہے، اسد قیصر

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے امن کا قیام نا گزیر ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں اصلاحی جرگہ کے نو منتخب ممبران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے امن کا قیام نا گزیر ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بلا تر کر امن کے قیام کیلئے سب کو ملکر کوشش کرنا ہوگی، صوابی میں امن و امان کے قیام اور منشیات کے خلاف بھرپور کروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پشتون روایات کے مطابق جرگہ نظام کو فعال بنایا جائے گا، مقامی سطح پر تنازعات کے حل میں اصلاحی جرگوں کا بڑا مقام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اصلاحی جرگوں کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی، ڈی آر سی کے قیام سے بھی بہت سے تنازعات حل ہوے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں