نئی دہلی ،فضائی آلودگی کے باعث اسکول ایک ہفتے کیلئے بند

نئی دہلی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی کے باعث اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے، نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا۔ سوموار سے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند اور اسکولوں کی کلاسیں ورچوئل ہوں گی۔

بھارت کی سپریم کورٹ نے نئی دہلی میں پھیلنے والی بدترین فضائی آلودگی سے شہریوں کو فوری بچانے کے لیے لاک ڈاؤن کی تجاویز دے دی۔ بھارت کے مرکزی آلودگی کنٹرول ادارے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز نئی دلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس کے 500 کے پیمانے میں آلودگی 437پوائنٹس ریکارڈ کی گئی، بھارت میں دیوالی کے بعد سے نئی دہلی سمیت مختلف شہروں کی فضا آلودہ ہے، دھوئیں کی وجہ سے شہری آشوب چشم اور سانس کے مسائل سے دوچار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں