ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، نور محمد دمڑ

سنجاوی:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیرپر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے کرونگا ترقیاتی منصوبوں کو پی سی ون کے مطابق بروقت تکمیل کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے ڈیموں کی تعمیربارانی پانی کا ضیا نہیں ہوگا اور زیرزمین پانی کا سطح بلند ہوگا زیر زمین پانی کی سطح بلند اور شعبہ زراعت پر بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ سنجاوی کے دورہ منظور کردہ مختلف ڈیمز کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقے کے قبائلی معتبرین وعلماء کرام، مختلف محکموں کے آفیسران،بی اے پی ہرنائی، زیارت،سنجاوی کے عہدیداران و کارکنان بھی کثیرتعداد میں موجود ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے متعلقہ محکمہ کے انجینئرز ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ بارشوں کے پانی کو محفوظ بنانے کے لئے ڈیموں کی تعمیر کی ضرورت و اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے اس طرح کے منصوبوں سے بارشوں کی پانی کو سٹور کرکے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں ڈیموں کے تعمیر منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں زرعی انقلاب برپا اور زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوگی جس سے پورے علاقے پر بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تعمیراتی کمپنی کو ہدایت کی کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا کیونکہ یہ فنڈز عوام کی امانت جس میں خیانت برداشت نہیں کرونگا دریں اثناء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دو روزہ دورے کے دوران مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا عوامی اجتماعات سے خطاب کیا اور دمڑ ہاؤس سنجاوی میں حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کی اس موقع پر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کررہاہوں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان منصب سنبھالنے کے بعد اسلام آباد کا دورے کئے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم عمران خان کو وفاق کی جانب سے بلوچستان کی ترقی کیلئے منظور کردہ منصوبوں پر سست روی اور جنوبی بلوچستان کی طرز شمالی بلوچستان کیلئے خصوصی پیکج دینے کا مطالبہ کیا وزیراعظم نے شمالی بلوچستان کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج دینے اور وفاق منصوبوں پر کام کی سست روی کاسختی سے نوٹس لے لیا ہے انہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں مختصر مدت میں زیرالتواء ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے علاوہ مزید ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہمی اور انکی تکمیل کیلئے جنگی بنیادوں پرکام ہوگا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کے عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کرینگے اور صوبے کو ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں