باڈروں پر تجارت کو بحال کرنے کے فیصلے سے بلوچستان کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے،رحیم آغا

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللّٰہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی اسلم ترین، حا حاجی ظفر شاہ، حسن خلجی، منظور ترین، دانش محمد شہی اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی باڈروں پر تجارت کو بحال کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے بلوچستان کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اور وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پچھلے دور حکومت میں بھی باڈروں اور تیل کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو روزگار فراہم کیا تھا اور پنجگور باڈر پر ٹوکن سسٹم کو ختم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور کہا ہے کہ کئی ماہ سے توکن سسٹم کے خلاف زامباد یونین سراپا احتجاج ہیں اور من پسند افراد کو ٹوکن جاری کئے گئے تھے بیان میں کہا ہیں وزیراعلی بلوچستان کے باڈروں کے حوالے سے مثبت اقدامات پر انجمن تاجران بلوچستان وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور سینئر صوبائی وزیر سردار صالح بھوتانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کریگی اور اس میں تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کریگی

اپنا تبصرہ بھیجیں