مہنگائی کے باعث لوگ دو وقت کی روٹی کا محتاج بن چکے ہیں، چنگیر جمالی
سبی:پاکستان پیپلز پا رٹی کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے کہا ہے کہ ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے با عث لو گ دو وقت کی روٹی کومحتاج ہو چکے ہیں جسکے با عث لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو رہے ہیں عوام کی آواز بن کر پا کستان پیپلز پا رٹی میدان میں اتر چکی ہے شہر شہر گاؤں گاؤں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کے لئے عوام پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں کارکناں پیپلز پارٹی کا پیغام سبی کے کونے کونے میں لے جاکر پارٹی کو مکمل فعال بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاموٹ ہاؤس سبی میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صوبائی رابط سیکرٹری زاکر جاموٹ کی جانب سے چائے پارٹی کے موقع پر کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما سید نصیر احمد شاہ دوپاسی، سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل سبی وپیپلز پارٹی کے رہنما ملک قائم الدین دہپال، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے رابط سیکرٹری شان ثاقب، محدم اسلم دوپاسی، عبدالمالک جتک سید آصف شاہ دوپاسی جام فدا حسین سموں کے علاوہ پیپلز پارٹی کے دیگر کارکناں بھی موجود تھے قبل ازین جاموٹ ہاؤس آمد پرزاکر جاموٹ سمیت پیپلز پارٹی کے کارکناں نے شایان شان انداز سے استقبال کیا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما زاکر خان جاموٹ نے صوبائی صدر کی آمد پر ان کو سبی میں ویلکم پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی ان کی قیادت میں مکمل فعال بن کر عوامی مسئلہ مسائل کو حل کرنے میں کامیاب رہے گی اس موقع پر کارکناں سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ مہنگائی سے ستائی ہوئی عوام پیپلز پارٹی کے شانہ بشانہ گھروں سے نکل کر ساتھ دیں تاکہ ناتجربہ کار اور سلیکٹڈ حکومت کو جلد از جلد گھر بھیجا جا سکے جب تک ملک میں منصفانہ الیکشن نہیں ہوں گے اور عوام کو ان کی مرضی کے مطابق حکمران نہیں ملیں گے اس وقت تک ملک میں صحیح جمہو ریت قائم نہیں ہو گی اور پار لیمنٹ میں صحیح فیصلے نہیں ہو ں گے تو پھر عوام کو کبھی ریلیف نہیں ملے گا انھوں نے کہا کہ پا کستا ن پیپلز پا رٹی نے اقتدار میں آکر ہمیشہ عوام مسائل پر توجہ دی ہے جس کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملا ہے اور عوام نے بھی پیپلز پا رٹی کی حکومت کو سپورٹ کیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بننے والی سلیکٹڈ حکومت شروع دن سے ہی عوام کے لیئے سر درد بنی ہوئی ہے اور لوگ اس حکومت کے خاتمے کے لیئے خود سڑکوں پر نکل چکے ہیں اب واضع طور پر نظر آرہا ہے کہ اس سلیکٹڈ حکومت کے جانے کا وقت قریب آچکا ہے کیونکہ سلیکٹڈ حکومت ملک چلانے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے انھوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا کیونکہ پا کستان کی عوام با شعور اور سمجھ دار ہے اور اپنے اچھے کی تمیز خواد جا نتے ہیں انہوں نے کہا کہ پا کستان پیپلز پا رٹی نے اقتدار میں رہ کر نہ صرف عوام کو ریلیف دیا وہیں سرکاری ملا زمین کو بھی مراعات دیں یہی وجہ ہے کہ آج سرکاری ملا زمین بھی پیپلز پا رٹی کی حکومت کو پسند کرتے ہیں انہوں نے کارکناں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کو پیغام سبی کے کونے کونے میں لے جائیں اور پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا رول پلے کریں۔


