گوادر سے جلد غیر ملکی ٹرالرنگ کا خاتمہ ہوگا، کہدہ بابر

گوادر:سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ گوادر کے دھرنے کے بجائے صوبائی حکومت کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو بنے چند دن ہوئے ہیں، مسائل کو حل کرنے میں وقت لگتا ہے موجودہ صوبائی حکومت گوادر کے اہم مسائل پر سنجیدہ ہے اور اس سلسلے میں کام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا موجودہ صوبائی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انھوں نے چیف سکریٹری بلوچستان کو گوادر کا دورہ کہا اور مسائل کو حل کرنے کا ٹاسک دیا ہے صوبائی حکومت نے کنٹانی ہور سمیت بارڈر پر آزادانہ طور پر تجارت کرنے کے حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہاٹرالرنگ کا مسئلہ حل طلب ہے جس پر موجودہ صوبائی حکومت سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے جلد بحر بلوچ سے ٹرالرنگ کا خاتمہ ہوگاعوام دھرنے کے بجائے موجودہ صوبائی حکومت کا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ مسائل کے حل کی جانب جا سکیں انہوں نے کہا دھرنے اور سڑکوں کی بندش سے عام عوام کو تکلیف کا سامنا ہے شہری پریشان ہیں دھرنا انتظامیہ سے درخواست ہے کہ دھرنا ختم کر کے عوامی حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت جلد تمام مسائل پر قابو پالے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں