کوروناوائرس کوئٹہ کے الیکشن کمیشن دفتر تک پہنچ گیا

کوئٹہ:کوروناوائرس کوئٹہ کے الیکشن کمیشن دفتر تک پہنچ گیا الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے ملازم عمران کے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے پر ایڈمن کا شعبہ بند کردیا گیا ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں قائم صوبائی الیکشن کمیشن کے ایڈمن بلاک کے دفتر کے ایک ملازم عمران میں کوروناوائرس کے علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جس کا رزلٹ مثبت آنے پر الیکشن کمیشن کا ایڈمن شعبہ بند کر دیا گیا تاہم دیگر شعبہ جات معمول کے مطابق کھلے ہیں ذرائع کے مطابق کورونا کے شکار ملازم عمران کی حالت خطرے سے باہر ہے جنہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


