عوام کی بلا رنگ، نسل و مذہب خدمت کرنا اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں، سکندر عمرانی

بھاگ:عوام کی بلارنگ ونسل مذہب خدمت کرنا اپنے لیئے اعزاز سمجھتے ہیں جتنے عوامی اجتماعی ترقیاتی کام ہم نے کیئے ہیں وہ تاریخ کا حصہ رہیں گے اور عوام ہمارے ترقیاتی کاموں کو یاد رکھیں گے ہم نے وہ بھی کام کیئے ہیں جو گذشتہ کئی سالوں سے حل طلب ہیں جو اصل کام ہیں جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر خان عمرانی سے کامریڈ ایازاحمد مستوئی کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوامی خدمت کرنا اپنے لیئے اعزاز سمجھتے ہیں عوام کی خدمت سے دل کو سکون ملتا ہے عوام کی خدمت کرناکسی پر کوئی احسان نہیں یہ عوام کا ہمارے اوپر حق ہے کیونکہ عوام نے جس امید اور تواقع کیساتھ ہمیں ووٹ دے کر منتخب کرکے ایوان میں بھیجا ہے عوام کے اس اعتماد اور تواقع کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے حلقہ انتخاب میں بجلی،سڑکیں،پینے کا پانی،تالاب،تعلیمی اداروں کی تعمیر،صحت کے حوالے سے تمام تر سہولیات فراہم کیئے ہیں نصیرآباد کے عوام کیساتھ ہمارا اٹوٹ انک رشتہ ہے جو کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتا ہم نے ہمیشہ سچائی وخلوص کیساتھ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے حلقے کے عوام کی خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں بلند بانک دعوئے نہیں کرتے جو وعدے عوام سے کیئے ہیں ان کو مرحلہ وار پورا کرکے دکھا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں و دیہاتوں جن میں شرقی منی بائی پاس،ریلوے ٹریک،چیزل آباد،ڈومکی محلہ سمیت پورے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے انہوں نے کہاکہ عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم کی حیثیت سے عوام کے بنیادی اور اجتماعی مسائل حل کرنا ہمارے انتخابی مہم کے منشور اورپروگرام کا حصہ ہے اپنے منشور اور وعدوں سے کبھی بھی انحراف نہیں کرینگے عوام کی دہلیز پر ان کو سہولیات فراہم کرکے عوام کے خدمت گار ہونے کا بھرپور ثبوت دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں