شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب، میڈیا کا دعوی
0 تبصرے
عالمی میڈیا نے دعوع کیا ہےکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے، شمالی کوریا کے رہنما کی صحت خرابی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جبکہ امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ دل کی آپریشن کے بعد کم جونگ ان کی صحت انتہائی خراب ہے، دعوؤں کے مطابق کم جونگ ان 4 دن قبل ایک سرکاری اجلاس میں شریک تھے لیکن 15اپریل کو ہونے والے ان کے والد کے یوم پیدائش کے تقریبات میں شریک نہیں رہے۔ جبکہ کورین میڈیا نے کم جونگ ان کی آپریشن کی تصدیق کر دی ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ بہتر ہیں جبکہ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں قیام پزیز ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے امریکی انٹیلی جنس اور امریکی نیشنل سیکورٹی کونسل کسی بھی موقف دینے سے گریز کر رہے ہیں، جبکہ شمالی کوریا کی طرف سے اب تک ایسی کسی بھی خبر کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔