بیسمہ، بی آر ایس پی واشک کے زیر اہتمام مستحق افراد میں سامان تقسیم
بسیمہ:بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام واشک کے زیر اہتمام بسیمہ کے یونین کونسل کرہ گی میں کم آمدن مستحق خواتین میں پرچون سامان تقسیم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہماں خاص اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ میر ایوب مری تھے۔تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے مالی تعاون سے بریس پروگرام کے تحت بی آر ایس پی واشک اور سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رخشان یونین کونسل کرہ گی کے زیر اہتمام پانچ کم آمدن والے مستحق خواتین کمیونٹی ممبران میں اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ میر ایوب مری نے اثاثہ جات تقسیم کیا اس موقع پر بی آر ایس پی واشک کے ضلعی مونٹیرنگ آفیسر سید یسین شاہ نے میر ایوب مری کو بی آر ایس پی کے کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ میر ایوب مری نے بی آر ایس پی کے واشک جیسے پسماندہ علاقے کے تعمیر و ترقی کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے چھوٹے کاروبار سے خواتین گھریلو سطع پر اپنے ماہانہ آمدنی میں اضافہ کر سکتے ہیں،بی آر ایس پی نے یہاں کے پسماندہ عوام میں اثاثہ جات تقسیم کرکے علاقے کے غریب اور مستحقین کا دل جیت لیا ہے۔بریس پروگرام کا مالی تعاون غربت کے خاتمے کے لئے جو تگ ودو کررہا ہے وہ قابل داد ہے اور امید کرتے ہیں کہ بی آر ایس پی واشک کے دیگر پسماندہ علاقوں پر نظر ثانی کرے گا تاکہ دور دراز علاقوں میں رہنے والے مختلف پروگرامز سے مستفید ہوسکیں۔میر ایوب مری نے بی آر ایس پی واشک کے ساتھ ہر طرح کی تعاون کی یقین دہانی کی۔سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رخشان یونین کونسل کرہ گی کے صدر حافظ عبدالواحد،محمد حسن،علی اکبر،احسان اللہ سمیت ایل ایس او کے نمائندگان موجود تھے۔


