ہرنائی،راہزنی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں، عوامی سماجی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ہرنائی (نامہ نگار)ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ سنجاوی لیویز ایرایا اصغرہ کے علاقے میں آئے روز ہرنائی سے سبزی، کوئلہ ودیگر اشیاء لے جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹنا، ٹرک ڈرائیوروں پر تشدد اور ٹرک پر فائرنگ کرنے کے واقعات روزکا معمول بن چکا ہے سنجاوی لیویز ایریا میں مسلح ڈاکوں شام ہوتے ہی شاہراہ پر نکل کر ہرنائی سے جانے اور آنے والے ٹرکوں کو اسلحہ کے زور پر روک کر انہیں لوٹنے تھے مذمت کرنے پر ڈرائیوروں پر تشدد کرکے ٹرکوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ٹرکوں نقصان پہنچا کر تسلی فرار ہوجاتے ہے یہاں تک کے ہرنائی سے گزشتہ روز ٹماٹر سے لوڈ ٹرک کو اصغرہ کے مقام پر اسلحہ کے زور پر روک کر ٹرک میں ایک ہزار کریٹ/ پیٹی ٹماٹر کو ٹرک سے خالی کرکے دوسرے گاڑی میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے سنجاوی لیویز ایریا میں مسلح افراد کا شاہراہ پر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کے حوالے سے بار بارڈپٹی کمشنر زیارت، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کو نوٹس لینے اور سنجاوی لیویز ایریا میں لیویز گشت بڑھانے کی اپیل کی گئی ہے لیکن زیارت و سنجاوی انتظامیہ اس سلسلے میں ٹھس سے مس نہیں ہورہا ہے ہرنائی پنجاب قومی شاہرا ہ سنجاوی لیویز ایریا اصغرہ کے علاقے میں آئے روز ڈکیتی کے وارداتوں کے خلاف گزشتہ ہرنائی سبزی منڈی کے عہدیداروں، زمینداروں، ٹرانسپوٹروں، مختلف سیاسی جماعتوں نے ہرنائی شہر میں ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرہ سے سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں، ٹرانسپورٹ یونین کے عہدیداروں،سبزی منڈی کے رہنماء عبدالحق میانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ سنجاوی لیویز ایریا اصغرہ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر زیارت و سنجاوی انتظامیہ کی جانب سے مسلح ڈاکوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے مسلح افراد بلاخوف خطر آئے روز قومی شاہراہ پر اسلحہ کے زور پر ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹتے ہے اور انہیں زود کوب کرکے فرار ہوجاتے ہے بار بار زیارت و سنجاوی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے زیارت و سنجاوی انتظامیہ مکمل طورپر خاموش تمشائی بنی ہوئی ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ مسلح ڈاکوں کو زیارت اور سنجاوی انتظامیہ اور لیویز کی سرپرستی حاصل ہے اس لئے وہ مسلح افراد کے خلاف کارروائی کرنے سے کتراتے ہے انہوں نے کہاکہ اگر زیارت، سنجاوی انتظامیہ نے پوری طور پر قومی شاہراہ پر چوری ڈکیتی میں ملوث مسلح گروہو کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہرنائی پنجاب قومی شاہراہ کو احتجاجاََ مکمل طورپر بند کرینگے احتجاجی ریلی کے شرکاء نے سنجاوی انتظامیہ، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی عبدالحق میانی نے الزام لگایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی مسلح ڈاکوں اور خود ان چوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے اور ڈاکوں اور چوروں کی سرپرستی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں