پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
ممبئی: بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا جڑواں بچوں کی ماں بن گئی۔بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مداحوں کے ساتھ ایک خوشگوار اور حیران کْن خبر شیئر کی گئی۔پریتی زنٹا نے اپنے شوہر جین گڈ اینف کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین کو بتایا ہے کہ وہ دونوں جڑواں بچوں کے والدین بن گئے ہیں۔پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ’وہ اور اْن کے شوہر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس کر رہے ہیں، اْن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جن کے نام انہوں نے ’جے زنٹا گْڈ اینف‘ اور ’جیا زنٹا گْڈ اینف‘ رکھا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ اور اْن کے شوہر اپنی زندگی میں اِن بچوں کے آنے پر بے حد خوش اور پر جوش ہیں، وہ اس موقع پر اپنے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ (بچوں کو جنم دینے والی ماں) کا شکریہ ادا کرتی ہیں جنہوں نے سفر میں اْن کا ساتھ دیا۔‘


