بی اے پی کے خلاف جو بھی عناصر ہیں انشاللہ وہ اپنے ان مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے،جام کمال
کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بی اے پی کے خلاف جو بھی عناصر ہیں انشاللہ وہ اپنے ان مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے بلوچستان عوامی پارٹی کے طلباء، وکلاء، اقلیتی اور خواتین ونگ نے بھر پور کردار ادا کیا ہے انشاء اللہ ان ونگز کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ 4 سال سے پارٹی کو باہر سے توڑنے کی بھر پور کوشش کی گئی لیکن الحمدللہ ان کو کامیابی نہیں ہوئی اب کچھ لوگ اندر سے اس کام پر لگے ہوئے ہیں پارٹی کے لئے خون بہا ہے اور اس کو منظم کرنے کے لئے جو محنت ہوئی ہے انشاللہ وہ رائیگاں نہیں جائے گی انہوں نے کہاکہ انشاللہ پارٹی مزید منظم اور مستحکم رہے گی اور آنے والے انتخابات میں بھرپور شرکت کرے گی انشاللہ ہم خیال دوستوں کا بہت جلد ایک اجلاس بلاؤں گا اور اس پر ایک ترتیب بنائیں گے۔


