وزیر اعظم سے ملنے کے بعد فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس کا شکار
0 تبصرے
ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، ان کے بیٹے سید ایدھی کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی میں کورونا وائرس کے سمٹمس کی تشخیص وزیراعظم عمران خان سے ملنے کے فورا بعد سامنے آنا شروع ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب والد میں سمٹمس(نشانیاں) پیدا تو اس کے فورے بعد ٹیسٹ کیا گیا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد اسلام آباد میں ہیں اور کسی اسپتال میں داخل نہیں ہیں جبکہ وہ تنہائی میں ہیں۔ واضح رہے کہ فیصل ایدھی پچھلے ہفتے وزیراعظم عمران خان سے ملے تھے اور کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 10ملین بھی دے دی تھی۔