چینی صدر کی اہم کتب کی پشتو، دری، ہندی، سنہالی اور ازبک زبانوں میں ا شاعت

بیجنگ (این این آئی) شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کی زبانوں میں شی جن پنگ کے مضامین پر مشتمل کتب کی اشاعت کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں،”شی جن پنگ: دی گورننس آف چائنا” کی ہندی، پشتو، دری، سنہالی اور ازبک زبانوں میں پہلی جلد، ازبک میں اس کتاب کی دوسری جلد، روسی میں "زے جیانگ، چائنا: اے نیو ویڑن فار ڈویلپمنٹ” "اور” دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو” سمیت آٹھ کتب کی رونمائی ہوئی۔ تقریب کا اہتمام کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ اور چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ شو لن نے کہا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے مضامین شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کیلئے نئے دور میں سی پی سی اور چین کو سمجھنے کے لیے ایک دریچہ کھولتے ہیں۔ ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ولادیمیر نووروف اور چین میں متعین روس، کرغزستان، تاجکستان اور سری لنکا کے سفارت کاروں سمیت دیگر شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں