آواران؛ دکانداروں کیلئے ایس او پی جاری

آواران ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کورونا وائرس کے پیش نظر دکانداروں کیلئے ایس او پی جاری کر دیا گیا ہے جس کی تفصیل ذیل میں ہے۔
1۔ ایک جگہ 4 یا 4 سے زائد لوگ اکھٹے نہ ہوں۔
2۔ غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں۔
3۔ سماجی، سیاسی اور مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کیا گیا ہے۔
4۔ لاک ڈائون کے پیش نظر راشن کی دکانیں صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، البتہ 1 دن دائیں طرف کی اور اگلے دن بائیں طرف کی کھلی رہیں گے۔
5۔ لوڈنگ ان لوڈنگ دوپہر 3 بجے کے بعد کیا جائے گا۔
6۔ میڈیکل اسٹورز، پنکچر و ایزی پیسہ شاپس اور پٹرول پمپ کی روزانہ کھلی رہیں گے۔
7۔ آٹو پارٹس/گیرج/ورکشاپ دوپہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گے۔
8۔ تمام تاجروں کو دوکانوں کے سامنے رش لگانے سے منع کیا گیاہے، عمل نہ کرنے پر دوکان سیل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں