خاران کے عوام کے ساتھ میرا ووٹ کا نہیں خون اور خاک کا رشتہ ہے، عبدالکریم نوشیروانی
خاران:سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے(شیخ زاہد بن النہان)ڈویژنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال خاران کے ایمبولینسز کے لئے اپنی طرف سے اعلان کردہ ٹائرز ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ کے حوالے کردیا سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران کے عوام کے ساتھ میرا ووٹ کا نہیں خون اور خاک کا رشتہ ہے ووٹ کا رشتہ وہ لوگ رکھتے ہیں جو صرف الیکشن کے موسم میں نمودار ہوتے ہیں الیکشن کے بعد غائب ہوجاتے ہیں میں اور شعیب نوشیروانی غریب عوام کی خدمت کو اپنے لئے عبادت سمجھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخ زاہد بن النہان(ڈویڑنل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال خاران) میں اپنی طرف سے ہسپتال ایمبولینسز کے لئے ٹائروں کے فراہمی کے موقع پر ڈاکٹروں اوراسٹاف سے خطاب میں کیا اس موقع پر ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر محبوب بلوچ اور ہسپتال اسٹاف نے سابق وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی کو ہار پہنایا اور ہسپتال کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا میر عبدالکریم نوشیروانی نیکہا کہ ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کے ایمبولینسوں کے ٹائرز ختم ہونے کے باعث ناقابل سفربن چکیتھے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ اس سے قبل ہم نے ہسپتال کے کء بار ٹرانسفارمرز کو اپنی طرف سے مرمت اور ٹرانسفارمر فراہم کئے تھے ہم انشاء اللہ اقتدار کے بغیر بھی عوام کے دکھ درد میں برابر شریک رہیں گے ڈویژنل ہیڈ سول ہسپتال خاران کے باقی مسائل سے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر صحت بلوچستان سیکرٹری صحت کو آگاہ کرونگا اسی طرح اسی ہسپتال کے بعض مسائلِ شیخ خلیفہ کے نمائیندوں کو بھی پیش کیاتھا میر عبدالکریم نوشیروانی aی سہولیات اور مشینری ضروری ہے اس کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ایک فعال ہسپتال ہو اورعلاقے کے لوگوں کو بروقت ہیڈکوارٹر سول ہسپتال سے علاجِ معالجہ کی سہولت فراہم ہوسکیں اس موقع میر نوشیروانی کے ہمراہ سیاسی وقبائلی رہنماء میونسپل کمیٹی خاران کے سابق چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی۔میر محمود خان نوشیروانی۔حاجی نور احمد ملازئی۔بابو عبدالعزیز فارسی۔حاجی محمد قاسم شیخ حسینی۔سردار غلام جان بلانوشی۔میر مختیار احمد کبدانی۔حاجی ثناء اللہ ملازئی۔حافظ محمد علی کبدانی۔شہزادہ محی الدین کبدانی۔ مولوی اللہ داد۔دین محمد کبدانی۔امداد سیاپاد و دیگر تھے،


