بلوچستان اسمبلی اجلاس کل سہ پہر 3بجے شروع ہوگا

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج بروز پیر ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کے زیر صدارت سہ پہر3بجے شروع ہوگا اجلاس میں سرکاری کارروائی نمٹائی جائے گی ایجنڈے کے مطابق پشتونخوا میپ کے پارلیمان لیڈر نصراللہ زیرے کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس جس میں محکمہ مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کی توجہ شاہرگ میں 20سے زائد ملازمین جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے تعیناتی،عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی،صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی،ملک نعیم بازئی،شاہینہ کاکڑ کی جانب سے مذمتی قرار داد جس میں میاں افتخار حسین پر مالاکنڈ میں قاتلانہ حملے کی مذمت،کے علاوہ محکمہ مواصلات وتعمیرات کے حوالے سے اور گزشتہ اجلاس میں موخر کیے گئے سوالات کے جوابات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں اس کے علاوہ مختلف محکموں کے حوالے سے قانونی سازی کے بل پش کیے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں