لیبیا میں ترکی کے لائے ہوئے اجرتی جنگجوں کی ہلاکتیں 199 ہو گئیں

انقرہ:لیبیا میں مختلف محاذوں پر قومی فوج کے ساتھ معرکوں کے دوران ترکی کے ہمنوا مزید 9 شامی مسلح جنگجو مارے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بتایاکہ لیبیا میں فوجی آپریشن کے دوران شامی جنگجوں کے جانی نقصان کا سلسلہ جاری ہے۔لیبیا میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران اب تک ترکی کے ہمنوا گروپوں سے تعلق رکھنے والے 199 جنگجو موت کی نیند سلائے جا چکے ہیں۔المرصد کے مطابق یہ ہلاکتیں طرابلس کے جنوب میں صلاح الدین، طرابلس ہوائی اڈے کے نزدیک الرملہ اور الہضبہ کے مقامات کے علاوہ مصراتہ اور لیبیا میں دیگر علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران واقع ہوئیں۔المرصد نے واضح کیا کہ ترکی نے اجرتی جنگجوؤں کو لیبیا منتقل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اس کا مقصد لیبیا کی قومی فوج کے خلاف قومی وفاق حکومت کی فورسز کے شانہ بشانہ لڑنا ہے۔ انقرہ نواز گروپوں کے درجنوں جنگجوں پر مشتمل کھیپ کے لیبیا پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔اس طرح اب تک لیبیا کی سرزمین پر پہنچنے والے اجرتی جنگجوں کی مجموعی تعداد 5300 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 2100 کے قریب جنگجو ترکی کے عسکری کیمپوں میں پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں