خاران میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو 10ایکڑ زمین کی الاٹمنٹ

اسلام آبا: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو حکومت بلوچستان نے مقامی لوگوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے خاران میں ماڈل سٹڈی سینٹر کے قیام کے لئے 10۔ایکڑ زمین 30۔سال کے لئے لیز پر دے دی ہے جو توسیع پذیر ہوگی۔یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ٗ انعام اللہ شیخ کے مطابق ٗ بورڈ آف ریونیو ٗ بلوچستان نے یہ پلاٹ یونیورسٹی کو بلامعاوضہ دے دیا ہے ٗ اس پلاٹ پر ماڈل سٹڈی سینٹر کی بلڈنگ کی تعمیر کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔یہ اراضی میونسپل کمیٹی)خاران(کے احاطے میں واقع ہے ٗاراضی ملنے سے یونیورسٹی خاران میں ماڈل سٹڈی سینٹر کی اپنی بلڈنگ تعمیر کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔قبل ازیں یہ سینٹرفیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس ٗ جسٹس محمد نور مسکانزئی کی جانب سے عطیہ کردہ مکان میں عارضی طور پرقائم کیا گیا تھا۔معزز چیف جسٹس صوبے میں تعلیمی سہولیات کو بڑھانے کے خواہشمند تھے ٗ اس مقصد کے حصول کے لئے انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی نظام تعلیم کو بہتر آپشن سمجھا تھا۔اِس سٹڈی سینٹرکا افتتاح گذشتہ سال)جولائی(میں وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے صوبے میں تعلیمی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی مزید راہیں تلاش کرنے کے لئے کئے گئے دورے کے دوران کیا تھا۔
ٓ

اپنا تبصرہ بھیجیں