جعفرا ٓباد، انتظامیہ کی کارروائی، مقدمہ میں مطلوب 3ملزمان گرفتار

جعفرآباد ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسی خیل کی ہدایت پر پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار اور سی آئی اے کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں مختلف مقدمات میں مطلوب تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اوستہ محمد اور گنداخہ پولیس نے بھی تین روپوش ملزمان کو دھر لیا ہے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے سی آئی اے اسٹاف اہلکاروں طارق علی بہرانی، ہادی بخش جتوئی، عبدالفتح پٹھان و دیگر کے ہمراہ مشترکہ کارروائیون کے دوران صحبت پور کے رہائشی ملزم عبدالغنی کھوسہ روجھان جمالی کے نصیب اللہ لاشاری اور ڈیرہ اللہ یار سے فیض محمد گبول کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسی خیل نے پولیس کارروائیوں کے متعلق بتایا کہ ضلع بھر میں پولیس جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے برسر پیکار ہے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا رہا ہے ڈیرہ اللہ یار اوستہ محمد اور گنداخہ پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جعفرآباد میں امن امان میں خلل ڈالنے والوں کو سختی سے کچلا جائیگا جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی انکے سہولتکاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے پولیس دستیاب وسائل اور صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے ہماری پہلی اور آخری ترجیح ضلع میں مالی امن کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں