کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ کارروائی،70کے قریب غیر قانونی زیر تعمیر دکانیں منہدم

کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے زرغون اور ڈبل روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 70کے قریب غیر قانونی زیر تعمیر دکانیں منہدم کر دیں۔اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی محمد زوہیب صدیقی کی نگرانی میں عملے نے کارروائی کرتے ہوئے زرغون اور ڈبل روڈ پر بغیر این او سی اور نقشے کے تعمیر ہونیوالی عمارتیں منہدم کر دیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ دکانیں بلڈنگ کوڈ کے بر عکس تعمیر کی جا رہی تھیں ضلعی انتظامیہ غیر قانونی اقدامات کی کسی صورت اجازت نہیں دے سکتی۔کمرشل و رہائشی عمارتوں کی تعمیر سے قبل متعلقہ محکمے سے نقشے کی منظوری سمیت دیگر سرکاری شرائط پوری کی جائیں ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشی‘ تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف مہم جاری رہے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں