کوشش ہے سندھ سے بلوچستان کے حصے کا پوراپانی لیا جائے، چنگیز جمالی
اوستہ محمد:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو سیکریٹری آبپاشی سندھ اور عالمی بینک کے نمائندوں سے گڈو، سکھر بیراج اور رائٹ سائڈ کینال کے حوالے سے ملاقات کی۔اس موقعے پر وزیر آپباشی سندھ جام خان شورو نے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی صوبائی صدر پیپلز پارٹی بلوچستان کو سندھی ثقافت ٹوپی اجرک پیش کیا اس موقع پر میر چنگیز خان جمالی نے سیکریٹری آبپاشی بلوچستان اور سیکرٹری آبپاشی سندھ کا آپس میں میں رابطہ کروایا کیونکہ 10دسمبر کو اہم میٹنگ کراچی میں ہوگی جس میں وزیراعلی سندھ وزیر اعلی بلوچستان صوبائی وزیر سندھ آپاشی صوبائی وزیر آبپاشی بلوچستان سیکرٹری آبپاشی سندھ سیکرٹری آپاشی بلوچستان اور دیگر بالا احکام میٹنگ میں شریک ہونگے میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ سندھ سے بلوچستان کے حصے کا پانی لیا جائے اس سلسلے میں وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر آپباشی سے بھی ملاقات کی ہے انشااللہ جلد پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔


