امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم نہ کرنا اسلام دشمنی ہے، مولانا لونی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالقادرلونی صوبائی امیر خیبر پختونخواہ مولانا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ فاروقی نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان میں سو فیصد امن قائم کرنے کی باوجود تسلیم نہ کرنا عالمی دنیا کے اسلام دشمنی اور مسلمان دشمنی کی عکاسی کررہی ہیں پوری دنیا آج اس طرح ایک پرامن فلاحی ریاست امارت اسلامی افغانستان کی طرح مثال پیش نہیں کرسکتے اتنی پابندیوں اور بحرانوں کی باوجود ایک منظم سیاسی اور معاشی نظام تشکیل دیا گیا لیکن عالمی دنیا کی تعصب سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ آخر کس بنیاد پر امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم نہیں کرتے امارت اسلامی افغانستان کی نظام افغان عوام کے مرضی پر چھوڑے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ارباب اقتدار امارات اسلامی افغانستان کے تسلیم کرنے میں پہل کرے دونوں ممالک کے درمیان دوستی، استحکام اور روابط کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی افغانستان کے تسلیم سے افغانستان میں مستقل نظام کی تشکیل امن اور ترقی و خوشحال زندگی کے بھرپور اور مساوی مواقع حاصل ہو گے اور اسلامی نظام سے ملک کے تمام طبقات کی حقوق کا تحفظ ہوگا اور افغان عوام کے درمیان پائیدار اتحاد و استحکام کا ذریعہ ثابت ہو۔ انہوں نے کہا کہ امارت اسلامی فغانستان کی بحران ختم کرنے اور تعمیر و ترقی میں عالمی دنیا اپنا کردار ادا کرے۔پورے خطے میں دیرپا امن، ترقی اور خوشحالی کا ایک نئے دور کا آغاز ہوگا افغانستان کے مسائل اور بحران سے نجات دینے کے لیے آگے بڑھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں