کوئٹہ،محکمہ خوراک کے کنٹرول پر قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کا جرم ثابت،نیب بلوچستان
کوئٹہ(انتخاب نیوز)کوئٹہ: اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر لورالائی اجمل کو 5سال قید اور25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، نیب بلوچستان ملزم کے خلاف احتساب عدالت کوئٹہ کے جج آفتاب لون نے فیصلہ سنایانیب کی جانب سے پراسیکیوٹر ضمیر چھلگری نے کیس کی پیروی کی، تحقیقاتی ٹیم نے محکمہ خوراک میں خورد بورد کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا، ملزم اسسٹنٹ اجمل نے لورالائی فوڈ گودام کے انچارج کے طور پر گندم کی ہزاروں بوریوں میں ہیر پھیر کی نیب ب نے ملزم کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرادیا تھا،
Load/Hide Comments


