بلوچستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان

کوئٹہ:)ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان پیڑولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں پیڑول پمپس بند رکھنے کا اعلان کردیا،پیڑول پمپس کی بندش کے اعلان کے بعد کوئٹہ کے پیڑول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا۔صدر آل بلوچستان پیڑولیم ڈیلر ایسوسی ایشن سید قیام الدین آغا نے بتایا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں آج پیڑول پمپیس بند رہیں گے ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ پیڑولیم منصوعات کے کمیشن میں اضافہ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی برسوں میں ہمارے کمیشن میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہڑتال پر مجبور ہوئے ہیں سید قیام الدین آغا نے بتایا کہ صوبے میں سو اور کوئٹہ میں 35سے زائد پیڑول پمپس ہیں پیڑول پمپس کی بندش کے اعلان کے بعد کوئٹہ کے پیڑول پمپس پر گاڑیوں کا رش لگ گیا، شہریوں کی کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیڑول بھروا سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں