کوئٹہ کا باکسر شہباز مری بحیثیت قلی کا کام کرنے لگا
کوئٹہ :کوئٹہ کے معروف باکر شہباز مری ہزار گنجی میں بحیثیت قلی محنت مزدوری کرتا ہے جنہیں دن میں 5سو روپے معاوضہ ملتا ہے جبکہ وہ اب تک 50سے زائد مقابلوں میں حصہ لے کر بلوچستان کیلئے گولڈ مڈل، براؤن مڈل جیت کر صوبے کا نام روشن کیا ہے اگر انہیں مالی معاونت یا سپورٹس بورڈ میں ملازمت مل جائے تو وہ انٹرنیشنل سطح پر بلوچستان کا نام روشن کرسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں جمعرات کو رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل کو مخاطب کرتے ہوئے پوائنٹ آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ہم سب سے سر شرم سے جھک گئے ہیں کہ ایک انٹرنیشنل کھلاڑی صبح کھلی کے طور پر محنت مزدوری کرتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ یہ عزم رکھتا ہے کہ اگر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ بین الاقوامی طور پر بلوچستان کا نام روشن کرینگے صوبائی وزیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے اسمبلی فلور پر یقین دلایا کہ وہ باصلاحیت نوجوانوں کو روزگار اور ان کی حوصلہ افزائی کرینگے۔


