اوتھل، سابق وزیراعلیٰ کے فنڈز سے زیر تعمیر سکول کا کام ادھورا،ٹھیکیدار غائب

اوتھل:سابق وزیراعلی بلوچستان کے فنڈز سے تعمیر ہونے والے سکولز واش رومز کا کام ادھورا۔ٹھیکیداروں نے محکمہ بی اینڈ آر لسبیلہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے ہڑپ کر دیئے تین سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی سابق وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے گورنمنٹ کے گرلز پرائمری اسکولوں کو دی جانے والی واش رومز کی اسکیمات تاحال نامکمل محکمہ بی اینڈ آر لسبیلہ اسکیمات مکمل کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لینے گا تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان کی جانب سے گورنمنٹ کے گرلز پرائمری اسکولوں کو دی جانے والی تمام اسکیمات دو سال کا عرصہ گزرجانے کے بعد بھی ادھوری ہیں جو مکمل نہ ھو سکیں اسکیمات میں اسکولوں کیلئے سولرانرجی سسٹم بھی شامل ہے جو نامکمل ہے متعلقہ محکمہ بی اینڈ آر اسکیمات مکمل کرانے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے گرلز اسکولوں میں لیٹرین کا نہ ھونا یقینا ایک لمحہ فکریہ ہے محکمہ بی اینڈ آر کے فیلڈ انجینئر سے سکول کی پی ٹی ایس ایم سی کے چیئرمینوں نے کئی بار شکایات درج کروائی مگر کوئی پیش رفت دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے چیئرمنیوں کا کہنا ہے کہ اس وقت تمام اسکول لیڑین کی سہولت سے محروم ہیں اگر ٹھیکیدار سست روی سے کام لے رہے ہیں تو محکمہ کا کام ہے کہ وہ ان کے خلاف کارروئی کرے ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی سے مطالبہ ہے کہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں