بلوچ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، رسول بخش ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے نئے صدرمنتخب

کوئٹہ:بلوچ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے نئے عہدے داران کا انتخاب اتفاق رائے سے بلامقابلہ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق کامریڈ رسول بخش ایڈووکیٹ ہائی کورٹ صدر،شکر بی بی بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نائب صدر، آغا نادر شاہ بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ جنرل سیکرٹری،غلام دستگیر بلوچ ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری جبکہ سمیع بلوچ ایڈووکیٹ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں گزشتہ روز بلوچ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس آغا ظاہر شاہ ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ظہور بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، غلام حیدر مینگل ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، جمال خان لاشاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، اسحا ق ہزارہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،آغا نادر شاہ بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،شکر بی بی بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،عزیز سمالانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،جمیل احمد شاہوانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،قدر بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،غلام دستگیر بلوچ، سمیع بلوچ ایڈووکیٹ ودیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں باقاعدہ انتخاب عمل میں لایا گیا اور جس میں الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی کمیٹی ممبران میں اسحاق ہزار ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،جمال خان لاشاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، جمیل احمد شاہوانی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور چیئرمین کمیٹی آغا ظاہر شاہ ایڈووکیٹ بلوچ سپریم کورٹ مقرر ہوئے جس میں صدر کے امیدوار کیلئے کامریڈ رسول بخش بلوچ، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، نائب صدر کیلئے شکر بی بی بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ،جنرل سیکرٹری کیلئے آغا نادر شاہ بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، فنانس سیکرٹری کیلئے غلام دستگیر بلوچ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، لائبریری سیکرٹری کیلئے سمیع بلوچ ایڈووکیٹ بلامقالبہ منتخب ہوئے اور دوسوں نے امید ظاہر کی کہ کابینہ وکلاء کے فلاح وبہبود کیلئے کام کرے گا اجلاس میں اس بات کو اضح کیا گیا کہ بلوچ بار ایسوسی ایشن پورے بلوچستان پر محیط ہوگا اور بلوچستان بھر میں جس جگہ بھی وکلاء کے ساتھ ناروا رویہ رکھنے کی کوشش کی گئی تو بلوچ بار ایسوسی ایشن بھر پور مزاحمت کریگی اجلاس میں گزشتہ دنوں ٹریفک پولیس کی جانب سے سمیع بلوچ ایڈووکیٹ کو زدکوب کرنے کی شدید مذمت کی گئی اور انہوں نے کہا کہ حکام بالا پولیس کو لگام دے ورنہ ہم شدید مزاحمت کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں