آصف علی زرداری سے علی مدد جتک کی ملاقات
کوئٹہ/لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر حاجی علی مدد جتک نے لاہور میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران میر سعداللہ جتک اور میریوسف بنگلزئی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


