خاتون سے زیادتی کا الزام: گرفتار سینئر سول جج کو معطل

پشاور:لوئر دیر میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج کو معطل کردیا گیا۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیے میں پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، عدالت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ خیال رہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون نے تیمرگرہ کورٹ میں تعینات سینئر سول جج پر الزام لگایا تھا کہ اس نے 3 ماہ قبل 15 لاکھ روپے رشوت طلب کرکے بہن کو نوکری دینیکا وعدہ کیا تھا اور زیور واپس کرنیکے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، جس پر جج کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار معطل سینئر سول جج کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا، جبکہ لڑکی کو دارالامان منتقل کر دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں